بالوں کی افزائش کے لیے کوکونٹ ملک کو استعمال کرنے کا طریقہ

کوکونٹ ملک دنیا بھر کے بہت سے کھانوں میں ایک مقبول جزو ہے۔ یہ نہ صرف پکوانوں میں ایک بھرپور، کریمی ذائقہ شامل کرتا ہے، بلکہ صحت کے مختلف فوائد کا حامل بھی ہے۔ کوکونٹ ملک کے اندر ضروری غذائیت جیسے وٹامنز سی اور ای پائے جاتے ہیں، جو بالوں کی صحتمندانہ نشوونما میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ نرمی سے مساج کریںاپنے بالوں کو مضبوط اور گھنا کرنے کے لیے کوکونٹ ملک سے اپنے سر کی کھوپڑی میں مساج کریں تویہ بالوں کے فولیسلز میں خون کی روانی کو بہتربنانے میں مد دے گا۔ پورے بالوں کو کور کریںکوکونٹ ملک کو پورے بالوں میں اچھی طرح سے لگائیں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ کوکونٹ ملک سے بالوں کا ہرتار اچھی طرح کور ہوگیا ہواور اسے جڑوں سے سروں تک غذائیت پہنچ رہی ہے۔ اسے تھوڑی دیر کے لیے چھوڑ دیںاب اس کوکونٹ ملک کو 30 سے ایک گھنٹے تک کے لیے چھوڑ دیں۔ تاکہ غذائیت گہرائی تک جا پہنچے اور بال ہائیڈریٹ ہو سکیں۔ شہد ملائیںاضافی فائدہ حاصل کرنے کے لیے بالوں میں نمی اور غذائیت کے لیے کوکونٹ ملک میں ایک چمچ شہد یا زیتون کا تیل شامل کرلیں۔

کیٹاگری میں : صحت