امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا ہے کہ بلدیاتی انتخابات سے متعلق ہمارے موقف کو تسلیم کیا گیا۔
کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حافظ نعیم نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی، ایم کیو ایم بلدیاتی انتخابات نہیں کرانا چاہتے تھے، اطلاعات ملی ہیں کہ متعدد پولنگ اسٹیشنز پر عملہ نہیں پہنچا جو الیکشن کمیشن کی نااہلی ہے، لوگ گھروں سے نکلیں، جتنے ووٹ ڈالے جائیں گے ٹرن اوور اتنا ہی بہتر ہوگا۔
امیر جماعت اسلامی کراچی کا کہنا ہے کہ گزشتہ رات 12بجے تک الیکشن نہ کرنے کی سازش جاری رہی جوناکام ہوئی، کچھ جگہوں پر کیمپس کو بھی جلایا گیا جوافسوس ناک ہے، عوام پولنگ کے ذریعے اپنا بہتر جواب دے رہے ہیں، واشنگ مشین سے دھلے ہوئے یہ نامعلوم افراد نہیں ہیں، میں وصیت کے نام پر قیادت چل رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی اور حیدرآباد میں بلدیاتی انتخابات کیلئے پولنگ جاری
انہون نے مزید کہا ہے کہ جماعت اسلامی جدوجہد نہ کرتی تو انتخابات نہیں ہورہے ہوتے، مجموعی طور پر امن وامان کی صورتحال بہتر ہے، بعض مقامات پر سازش کر کے کیمپوں کو جلایا گیا تاکہ عوام رک جائیں۔

