بلوچستان میں سرچ آپریشن کے دوران دھماکا؛ 5 اہلکار شہید

 سیکیورٹی فورسز کے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر بلوچستان میں کلیئرنس آپریشن کے دوران بارودی سرنگ پھٹنے سے کیپٹن سمیت پانچ سیکیورٹی اہلکار شہید ہوگئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق انٹیلی جنس کی بنیاد پر گزشتہ روز سے بلوچستان کے علاقے کاہان میں ایک کلیئرنس آپریشن جاری ہے، آپریشن کے دوران بارودی سرنگ دھماکے…
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز کے جوانوں نے دہشت گردی کے خلاف مادر وطن کے دفاع میں اپنی جانیں نچھاور کر کے شہادت کو قبول کیا۔
ترجمان پاک فوج نے کہا کہ دشمن عناصر کی اس طرح کی بزدلانہ کارروائیاں بلوچستان کے امن اور خوشحالی کو سبوتاژ نہیں کر سکتیں، پاک فوج دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملانے کا عزم رکھتی ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق واقعہ میں ملوث افراد کی گرفتاری کے لیے علاقے میں آپریشن جاری ہے۔