تاجکستان کی سومون ائیر لائن نے دوشنبہ تا اسلام آباد پرواز کا آغاز کردیا

وسطی ایشیائی ملک تاجکستان کی سومون ائیر لائن نے دارالحکومت دوشنبہ تا اسلام آباد فلائیٹس کا آغاز کردیا ہے۔ اس سلسلہ میں دوشنبہ سے پہلی پرواز آج شب اسلام آباد ائیرپورٹ پہنچ رہی ہے۔
سفارتی ذرائع کے مطابق اس پرواز کا دوشنبہ سے اسلام آباد دورانیہ 55 منٹس کا ہے۔
ابتدائی طور پر یہ فلائیٹس ہفتے میں ایک مرتبہ اور بعد ازاں ہفتے میں 2 مرتبہ آئیں اور جائیں گی۔
دونوں ممالک کے تجارتی حلقوں کی تجارتی و سیاحتی حلقوں کی جانب سے اس اقدام کا خیر مقدم کیا گیا ہے۔