کوئی بھی چیز خریدنے کیلئے کرنسی نوٹ کا ہونا ضروری ہے لیکن یہ اس وقت آپ کیلئے مشکلات کھڑی کر سکتا ہے جب کوئی آپ کو جعلی کرنسی نوٹ تھما کر بے وقوف بنا دے۔ آج ہم آپ کو 5 ایسے طریقے بتائیں گے جن سے آپ باآسانی پہچان لیں گے کہ آیا یہ کرنسی نوٹ جو مجھے سامنے والا تھما رہا جعلی تو نہیں۔ کرنسی نوٹ کا فرنٹ حصہکرنسی نوٹ کے فرنٹ حصے پر قائداعظم کی تصویر موجود ہوتی ہے جو کہ واٹر مارک پورٹریٹ ہوتا ہے۔ یہ تصویر کرنسی نوٹ کے سیدھی طرف موجود ہوتی ہے۔ اگر قائداعظم کی یہ تصویر سیدھی طرف موجود نہیں ہے تو عین ممکن ہے کوئی آپ سے جعلسازی کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ کرنسی نوٹ پر موجود ابھری ہوئی لکیراکثر اوقات ہم دیکھتے ہیں کہ جب کوئی بڑا نوٹ دکاندار لیتا ہے تو اسے ہاتھ کی انگلیوں سے محسوس کرتا ہے، اس نوٹ پر موجود ابھری ہوئی لائنوں کو محسوس کرتا ہے۔ یہ ابھری ہوئی لائنیں دراصل کرنسی نوٹ کے اصلی نوٹ ہونے کی گواہی دیتی ہیں۔ اسٹیٹ بینک کی سیلہر کرنسی نوٹ پر اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی سیل موجود ہوتی ہے جو اس نوٹ کے اصلی ہونے کی گواہی دیتی ہے۔ سیکیورٹی تھریڈسیکیورٹی تھریڈ کرنسی نوٹ کے اصلی ہونے کی سب سے بڑی دلیل ہوتا ہے۔ کرنسی نوٹ کا پیپرکرنسی نوٹ کا کاغذ عام کاغذوں کے مقابلے میں کافی اچھا ہوتا ہے، یہی وجہ ہے کہ باآسانی جعلی نوٹ کی پہچان ہو سکتی ہے۔

