جوہری افزودگی ایران کا ناقابل تنسیخ حق ہے، اسے جاری رہنا چاہیے، عباس عراقچی

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ جوہری افزودگی ایران کا ناقابل تنسیخ حق ہے، اسے جاری رہنا چاہیے، امریکا کے ساتھ مذاکرات کے اگلے دور کی تاریخ ابھی طے نہیں ہوئی، امریکا اور ایران اس بات پر متفق ہیں کہ بات چیت جلد ہونی چاہیے۔ عباس عراقچی نے یہ بھی کہا کہ امریکا کے ساتھ مذاکرات کے… ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا کہ مسقط میں امریکا کے ساتھ بالواسطہ مذاکرات کے دوران امریکی وفد سے مصافحہ بھی ہوا، امریکا نے ایران پر حملہ کیا تو ایران خطے میں موجود امریکی اڈوں کو نشانہ بنائے گا، جواباً امریکی سرزمین پر حملے کا امکان نہیں ہے۔ ایرانی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ جوہری افزودگی ایران کا ناقابلِ تنسیخ حق ہے، اسے جاری رہنا چاہیے، بمباری سے بھی وہ ہماری جوہری صلاحیتوں کو ختم نہیں کر سکتے، ہم افزودگی کے حوالے سے ایک یقین دہانی کے معاہدے تک پہنچنے کےلیے تیار ہیں، ایران کا میزائل پروگرام کسی صورت مذاکرات کا حصہ نہیں بنے گا، یہ قومی دفاع کا معاملہ ہے۔ عباس عراقچی نے یہ بھی کہا کہ امریکا کے ساتھ مذاکرات کے اگلے دور کی تاریخ ابھی طے نہیں ہوئی، امریکا اور ایران اس بات پر متفق ہیں کہ بات چیت جلد ہونی چاہیے۔