حرا مانی بولڈ لباس پہننے پر تنقید کی زد میں آگئیں

ابھرتی ہوئی معروف اداکارہ حرا مانی ایک بار پھر سوشل میڈیا صارفین کی توجہ کا مرکز بن گئیں۔ ساڑھی میں لی گئی تازہ تصاویر پر جہاں کچھ مداحوں نے ان کے انداز کو سراہا، وہیں بعض صارفین نے تنقید بھی کی۔ حرا مانی اپنے منفرد لباس اور بیانات کے باعث اکثر خبروں کی زینت بنی رہتی ہیں۔ اس بار بھی کچھ نہیں ہے۔ حرا مانی نے اپنی تصاویر شیئر کی ہیں جس میں انھوں نے بغیر آستین والی ساڑھی پہن رکھی ہے۔