یوٹیلیٹی اسٹورز پر سب شہریوں کو سستی اشیاء کی یکساں سبسڈی پر فراہمی ختم کر دی گئی۔
حکومت نے یوٹیلیٹی اسٹورز کے ذریعے ٹارگٹڈ سبسڈی دینے کا فیصلہ کیا ہے، ذرائع کے مطابق کابینہ نے ٹارگٹڈ سبسڈی دینے کی منظوری دے دی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سبسڈائزڈ اشیاء صرف بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت ملیں گی۔
یوٹیلیٹی اسٹورز حکام کے مطابق اسٹورز پر نئی قیمتوں کا اطلاق یکم جنوری سے ہوگا، بی آئی ایس پی والوں کے لئے چینی 70 روپے فی کلو ہوگی۔
بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام والوں کے لئے 10 کلو آٹا 400 روپے، گھی 300 روپے فی کلو میں دستیاب ہوگا۔
یوٹیلیٹی اسٹورز حکام کے مطابق عام شہریوں کے لئے یوٹیلیٹی اسٹورز پر گھی 75 روپے جبکہ چینی 19 روپے اور 10 کلو آٹے کا تھیلا 248 روپے مہنگا فروخت ہوگا۔
عام شہریوں کے لئے چینی 89 روپے فی کلو، گھی 375 روپے فی کلو، آٹے کا دس کلو تھیلا 648 روپے میں دستیاب ہوگا۔
بی آئی ایس پی کے تحت 8 لاکھ سے زائد افراد مستفید ہوں گے۔

