خاتون جج دھمکی کیس: عمران خان کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے خاتون جج کو دھمکی دینے کے کیس میں عمران خان کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے، عدالت نے کیس کی سماعت 25 مئی تک ملتوی کرتے ہوئے عمران خان کے وارنٹ کی تعمیل زمان پارک میں کرنے کی ہدایت کردی۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کیخلاف خاتون جج کو دھمکی دینے کے کیس کی سماعت ہوئی، جوڈیشل مجسٹریٹ ملک امان نے کیس کی سماعت ہوئی۔
پراسیکیوٹر راجہ رضوان عباسی نے کہاکہ عمران خان کو عدالت نے ذاتی حیثیت میں طلب کیا ہے ،عمران خان کی گزشتہ سماعت پر حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور نہیں ہوئی، عمران خان کی آئج بھی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منطور نہیں ہونی چاہئے، عمران خان کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری ویسے ہی جاری ہیں، عمران خان کے علاوہ کسی اور ملزم کے ساتھ بھی ایسا ہی رویہ ہوتا؟
وارنٹ پر عمران خان کی جانب سے ہمیشہ اپیل دائر ہو جاتی ہے،عمران خان اپیل دائر کرتے لیکن خود عدالت پیش نہیں ہوتے،توشہ خانہ کیس میں وارنٹ کی تعمیل کیلئے جانیوالے ایس پی کو پی ٹی آئی نے تشدد کا نشانہ بنایا، عمران خان کے وکلا کے آنے تک عدالت نے سماعت میں وقفہ کردیا۔
وقفے کے بعد کیس کی سماعت کرتے ہوئے عدالت نے عمران خان کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے ، عدالت نے کیس کی سماعت 25 مئی تک ملتوی ملتوی کرتے ہوئے عمران خان کے وارنٹ کی تعمیل زمان پارک میں کرنے کی ہدایت کردی۔