خیبرپختونخوا میں سینیٹ ٹکٹوں کا معاملہ، مذاکرات کا دوسرا دور بھی بے نتیجہ ختم

خیبرپختونخوا میں سینیٹ ٹکٹوں کا معاملہ، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور پی ٹی آئی کے ناراض رہنماؤں کو منانے میں ناکام ہو گئے۔ مذاکرات کا دوسرا دور بھی بے نتیجہ ختم، معاملہ کور کمیٹی کے حوالے کردیا گیا، سینیٹ کا ٹکٹ کس کے حوالے کرنا ہے، اب فیصلہ کور کمیٹی کرے گی۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اور ناراض اراکین میں مذاکرات کا دوسرا آئن لائن دور بھی ناکام رہا۔ ناراض اراکین سے بے نتیجہ میٹنگ ختم ہونے کے بعد پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی کے ساتھ وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کی میٹنگ شروع ہوئی۔ ناراض اراکین کے مطابق فیصلہ اب سیاسی کمیٹی کرے گی، جو فیصلہ آئے گا،، اس پر اپنا مؤقف دیں گے لیکن فیصلہ جو بھی آئے کسی صورت کاغذات واپس نہیں لیں گے۔ ناراض اراکین میں عرفان سلیم ،عائشہ بانو،خرم ذیشان،ارشاد حسین،وقاص اوکرزئی زوم پر میٹنگ میں شریک تھے۔ پی ٹی آئی سیاسی کمیٹی وزیراعلیٰ ہاؤس میں موجود تھی، ممبرا ن میں بیرسٹر گوہر، شوکت بسرا، سلمان اکرام راجہ، علی اصغر اور ارباب شیر علی شامل ہیں۔ دوسری جانب ایک گھنٹے سے زائد تک طویل ملاقات کے بعد معاملہ کور کمیٹی کے حوالے کردیا گیا۔