ضلع خیبر کے علاقے تیراہ میں دہشتگردوں کیخلاف آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے دو جوان شہید ہو گئے اور دو دہشتگرد مارے گئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ضلع خیبر کے علاقے تیراہ میں سکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہواہے، فورسز کی دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر کارروائی میں 2 دہشتگرد ہلاک جبکہ4 زخمی ہو گئے، ہلاک دہشتگردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں سے لڑتے ہوئے سپاہی وقاص علی شاہ اور سپاہی باسط علی وطن پر قربان ہو گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق علاقہ میں دیگر دہشتگردوں کے خاتمے تک کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

