دہشت گرد پراکسیز کے خاتمے کے لیے ضروری اقدامات کیے جائیں گے، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر

آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ بھارتی اسپانسرڈ فتنۃ الہندوستان اور فتنۃ الخوارج عوام مخالف پروپیگنڈا کر رہے ہیں اور یہ تشدد کو ہوا دے رہے ہیں، دہشت گرد پراکسیز کے خاتمے کے لیے ضروری اقدامات کیے جائیں گے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف فیلڈ مارشل سید… آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل نے وفاقی، صوبائی حکومتوں کے ترقیاتی اقدامات پر روشنی ڈالی، ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے عوام صوبے کے بے پناہ اقتصادی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھاسکتے ہیں، نوجوان ترقی اور دیرپا استحکام کے لیےاپناکردار ادا کریں۔ آرمی چیف کا کہنا تھا کہ بھارتی اسپانسرڈ فتنۃ الہندوستان اور فتنۃ الخوارج عوام مخالف پروپیگنڈا کر رہے ہیں اور یہ دہشت گرد تشدد کو ہوا دے رہے ہیں، دہشت گرد پراکسیز کے خاتمے کے لیے ضروری اقدامات کیے جائیں گے۔ واضح رہے کہ 3 روز قبل پاکستان ملٹری اکیڈمی (پی ایم اے) کاکول میں پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف نے کہا تھا کہ میں بھارت کی عسکری قیادت کو نصیحت اور واضح طور پر خبردار کرتا ہوں کہ جوہری ماحول میں جنگ کے لیے کوئی جگہ نہیں۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے مطالبہ کیا تھا کہ نئی دہلی بین الاقوامی اصولوں کے مطابق بنیادی مسائل حل کرے، ہم آپ کی دھمکیوں سے نہ تو خوفزدہ ہوں گے اور نہ ہی دباؤ میں آئیں گے، اور کسی بھی معمولی اشتعال انگیزی کا بلا کسی تردد فیصلہ کن جواب دیں گے۔ انہوں نے خبردار کیا تھا کہ ’کسی بھی ممکنہ کشیدگی کا بوجھ، جو پورے خطے اور اس سے آگے تباہ کن نتائج لا سکتا ہے، مکمل طور پر بھارت کے سر ہوگا‘۔