راولپنڈی: طوفانی بارش کے دوران گاڑی میں سوار دو افراد کی ہلاکت کا معاملہ

راولپنڈی میں طوفانی بارش کے دوران گاڑی میں سوار دو افراد کی ہلاکت کا معاملہ، لاپتہ دوسرے شخص کی بھی لاش مل گئی۔ ریسکیو حکام کے مطابق حسنین معاویہ کی لاش دریائے سواں کے کنارے گورکھپور کے قریب سے ملی ، پچیس سالہ حسنین معاویہ آن لائن ٹیکسی چلاتا تھا کیب میں سوار اسکول ٹیچر انعم بشیر کی لاش دو روز قبل نالے سے برآمد ہوئی تھی واقعہ بدھ کی صبح رینج روڈ کے قریب لین نمبر فور، ویسٹریج میں اس وقت پیش آیا ، افشاں کالونی کی رہائشی خاتون اسکول ٹیچر انعم بشیر نے اسلام آباد ڈیوٹی پر جانے کے لیے آن لائن کیب بک کروائی تھی۔