معروف یوٹیوبر رجب بٹ نے حالیہ تنازع اور ان کے خلاف قانونی کارروائی کے بعد پاکستان سے بیرونِ ملک روانگی اختیار کر لی ہے۔ انہوں نے وی لاگنگ سے عارضی وقفے کا اعلان بھی کیا ہے۔ رجب بٹ پر الزام ہے کہ انہوں نے اپنے ویڈیوز میں مبینہ طور پر اسلامی شخصیات سے متعلق نامناسب کلمات استعمال کیے، جس کے خلاف لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی گئی ہے۔

