چائے کو پاکستان بھر میں بہت زیادہ پسند کیا جاتا ہے اور مانا جاتا ہے کہ یہ صحت کے لیے اچھا مشروب ہے۔
ویسے تو صرف چائے پینے سے کسی بیماری سے بچنا یا علاج ممکن نہیں، مگر اسے پینے کی عادت صحت کے لیے اہم ثابت ہوسکتی ہے۔
چائے کے چند اہم طبی فوائد درج ذیل ہیں۔
بلڈ کولیسٹرول کی سطح میں کمیچائے بالخصوص دودھ کے بغیر چائے پینے سے جسم میں ایسے اینٹی آکسائیڈنٹس پہنچتے ہیں جو بلڈ کولیسٹرول کی سطح میں کمی لاتے ہیں۔
ذیابیطس ٹائپ 2 سے تحفظایک تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ روزانہ کم از کم 4 کپ چائے پینے سے ذیابیطس ٹائپ 2 سے متاثر ہونے کا خطرہ کم ہوتا ہے۔
تحقیق کے مطابق روزانہ 4 یا اس سے زیادہ کپ چائے پینے سے آنے والے 10 برسوں میں ذیابیطس سے متاثر ہونے کا خطرہ 17 فیصد تک کم ہوجاتا ہے۔
تحقیق کے مطابق چائے کا یہ فائدہ اس وقت بڑھ جاتا ہے جب لوگ چائے میں دودھ کا اضافہ کردیں۔
کینسر کا خطرہ کم کرےسبز اور سیاہ چائے میں پولی فینولز نامی اہم غذائی اجزا ہوتے ہیں جو خلیات کے افعال کو درست رکھنے میں مدد فراہم کرتے ہیں، جس سے کینسر سے متاثر ہونے کا خطرہ کم ہوتا ہے۔
اچھی نینددن کے اختتام پر چائے پینے سے جسم کو پرسکون ہونے میں مدد ملتی ہے جس سے اچھی نیند ممکن ہو جاتی ہے۔
توجہ مرکوز کرنے میں مدد ملتی ہےکچھ تحقیقی رپورٹس کے مطابق چائے میں موجود کیفین سے مختلف کام کرتے ہوئے توجہ مرکوز کرنے میں مدد ملتی ہے۔
اوسط عمر میں اضافہستمبر 2022 میں جرنل اینالز آف انٹرنل میڈیسین میں شائع تحقیق میں بتایا گیا کہ سیاہ چائے پینے کی عادت کسی بھی وجہ سے موت کا خطرہ کم کرتی ہے۔
تحقیق میں بتایا گیا کہ چائے پینے کی عادت سے امراض قلب اور فالج سے موت کے خطرے میں کمی آتی ہے۔
محققین کے مطابق ویسے تو دودھ والی چائے سے بھی فائدہ ہوتا ہے مگر وہ سیاہ چائے جتنا زیادہ نہیں ہوتا۔
تناؤ سے بچائےچائے کو بنانے سے ہی لوگوں کے ذہن کو سکون ملتا ہے اور اس مشروب کو پینے سے بھی تناؤ میں کمی آتی ہے۔

