انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر مزید سستا ہوگیا۔ آج انٹربینک میں ڈالر 13 پیسے کمی کے بعد 277 روپے 91 پیسے پر بند ہوا۔ انٹربینک میں ڈالر 9 اپریل 2024 کے بعد 278 روپے کی سطح سےنیچے بند ہوا ہے۔ انٹربینک میں گزشتہ روز ڈالر 278 روپے 4 پیسے پر بند ہواتھا۔ دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 280 روپے 70 پیسے برقرار ہے۔

