زرنش خان کا میزبان نادیہ خان کی تنقید پر کرارا جواب

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سابقہ اداکارہ زرنش خان نے حال ہی میں انسٹاگرام اسٹوری کے ذریعے معروف میزبان نادیہ خان کے ایک بیان پر تنقیدی ردعمل دیا ہے۔ یہ ردعمل نادیہ خان کے اُس وضاحتی بیان کے بعد سامنے آیا جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوا، جس میں انہوں نے ہانیہ عامر اور بھارتی اداکار دلجیت دوسانجھ سے متعلق اپنی رائے میں تبدیلی کی وضاحت کی۔ نادیہ خان کا کہنا تھا کہ ان کی رائے میں تبدیلی ہانیہ کی وجہ سے نہیں بلکہ دلجیت کے مؤقف کی بنیاد پر ہوئی۔ انہوں نے مزید کہا کہ وقت کے ساتھ مؤقف بدلنا یوٹرن نہیں بلکہ دانشمندی کی علامت ہے۔