سندھ کے تعلیمی اداروں میں سردیوں کی چھٹیوں کا اعلان

محکمہ تعلیم سندھ صوبہ بھر کے تمام تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا ہے۔
صوبے کے تمام تعلیمی اداروں میں 21دسمبر سے موسم سرما کی چھٹیاں ہوں گی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق تمام نجی و سرکاری تعلیمی ادارے 2جنوری 2023 سے کھلیں گے۔ تعطیلات کا اطلاق تمام اسکول و کالجز پر ہوگا۔ محکمہ کی سالانہ اسٹیرنگ کمیٹی کے فیصلے کے مطابق تعطیلات کی جارہی ہیں۔