سپریم کورٹ نے کینیا میں قتل کیے جانے والے معروف اینکر پرسن اور سینئر صحافی ارشد شریف کے قتل کیس کا ازخود نوٹس لے لیا۔
چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجر بینچ ارشدشریف قتل کیس کے ازخود نوٹس کی سماعت آج دن ساڑھے بارہ بجے کرے گا۔
عدالت نے سیکرٹری داخلہ،خارجہ، اطلاعات سمیت ڈی جی ایف آئی اے،ڈی جی آئی بی اور پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹ کےصدر کو نوٹس جاری کردیے۔
ترجمان سپریم کورٹ کا کہنا ہے کہ صحافی برادری اورعوام ارشدشریف کےقتل سے شدید تشویش کاشکار ہے۔
یاد رہے کہ کچھ روز قبل سابق وزیر اعظم عمران خان نے سینیئر صحافی ارشد شریف کے قتل کیس کی تحقیقات کے لیے چیف جسٹس آف پاکستان کو خط لکھا تھا۔
واضح رہے کہ 23 اکتوبر کو نیروبی مگاڈی ہائی وے پر شناخت میں غلطی پر پولیس نے ارشد شریف کو سر پر گولی مار کر ہلاک کردیا تھا۔

