سیہون شریف میں انڈس ہائی وے پر زائرین کی بس الٹنے کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق اور20زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق انڈس ہائی وے پر زائرین کی بس الٹ گئی، جس کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق اور20زخمی ہوگئے۔
پولیس حکام کے مطابق جاں بحق ہونےوالوں میں خاتون اوربچہ بھی شامل ہیں، زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔

