شہباز گل کی رہائی کے بعد پہلی ٹویٹ اور تصویر وائرل

تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کی ضمانت پر رہائی کے حکم کے بعد ان کی پہلی ٹویٹ اور تازہ تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔
اسلام آباد ہائیکورٹ سے ضمانت منظور ہونے کے بعد شہباز گل ٹوئٹر پر فعال ہو گئے۔ ان کے آفیشل ٹوئٹر اکاونٹ سے ایک ٹویٹ میں قرآن کی آیت “حَسْبُنَا اللَّهُ وَنِعْمَ الْوَكِيْلُ” شیئر کی گئی ہے۔اس آیت کا مطلب ہے کہ ہم کو خدا کافی ہے اور وہ بہت اچھا کارساز ہے۔ رہائی کے حکم پر کی گئی شہباز گل کی ٹویٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔
 

“حَسْبُنَا اللَّهُ وَنِعْمَ الْوَكِيْلُ”
— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) September 15, 2022
دوسری جانب شہباز گِل کی تازہ تصویربھی سامنے آئی ہے، یہ تصویر پی ٹی آئی کے تصدیق شدہ پیجز پر شیئر کی جا رہی ہے۔

Shahbaz Gill! You are a fighter, stay strong Sir #TigerIsBack #ShahbazGill pic.twitter.com/cE49tWbA7I
— PTI North Punjab (@PtiNorthPunjab) September 15, 2022