صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے آزاد جموں و کشمیر کے وزیرِ اعظم راجہ فیصل ممتاز راٹھور سمیت پارلیمانی وفد کی ملاقات، وفد میں سابق وزیرِ اعظم سردار تنویر الیاس بھی موجود تھے۔ وفد نے آزاد جموں و کشمیر کی مجموعی صورتحال سے صدرِ پاکستان کو آگاہ کیا، وفد نے صدر زرداری سے پارٹی معاملات پر رہنمائی طلب کی اور… ملاقات میں مرحوم بیرسٹر سلطان محمود، سابق صدر آزاد جموں و کشمیر کی مغفرت کے لیے فاتحہ خوانی بھی کی گئی، صدر زرداری نے بھارتی غیر قانونی تسلط میں مقیم کشمیری عوام کے تحفظ اور ان کے حقِ خودارادیت کے لیے قومی یکجہتی اور پختہ موقف پر زور دیا۔

