عارف علوی صاحب اپنی آئینی اوقات میں رہیں، خواجہ آصف صدر پر برس پڑے

فاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ عارف علوی اپنی آئینی اوقات میں رہیں اور الیکشن کمیشن کی آئینی حدود میں تجاوز نہ کریں جبکہ وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ عارف علوی فارن فنڈنگ کیس کے جرم میں شریک ہیں۔
ٹوئٹر پر جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ عارف علوی صاحب اپنی آئینی اوقات میں رہیں، الیکشن کمیشن کی آئینی حدود میں تجاوز نہ کریں اور سیاست نہ کریں۔

عارف علوی صاحب اپنی آئینی اوقات میں رہیں.الیکشن کمیشن کی آئینی حدودمیں تجاوز نہ کریں. اور سیاست نہ کریں. اپنی نہیں تو اپنے عہدے کی عزت کا خیال کریں. یاد رکھیں وہ اس عہدےپہ 2018 میں ھونے والی سلیکشن/واردات کے نتیجے میں قابض ھوۓ. ریفرنس اور وارننگ کیلئے سپریم کورٹ کا فیصلہ حاضر ھے pic.twitter.com/H7o5y5nJEm
— Khawaja M. Asif (@KhawajaMAsif) February 18, 2023
وزیر دفاع نےکہا کہ عارف علوی اپنی نہیں تو اپنے عہدے کی عزت کا خیال کریں، عارف علوی یاد رکھیں وہ صدر کے عہدے پر 2018 کی سلیکشن کے نتیجے میں قابض ہوئے۔
خواجہ آصف نے ریفرنس اور وارننگ کے لیے سپریم کورٹ کا فیصلہ بھی شیئر کردیا۔
دوسری جانب وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ نے بھی صدر عارف علوی پر وار کیے اور کہا عارف علوی صدر بنیں، عمران خان کے ترجمان نہ بنیں۔
انہوں نےکہا کہ پہلے بھی عمران خان نے صدر، اسپیکر، ڈپٹی اسپیکر اور سابق گورنر پنجاب سے آئین شکنی کرائی،صدرکا الیکشن کی تاریخ کے اعلان سے کوئی سروکار نہیں ہے۔