عالمی اور مقامی منڈی میں سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی

عالمی اور مقامی گولڈ مارکیٹس میں ایک روزہ اضافے کے بعد سونے کی قیمت دوبارہ گِر گئی۔ آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت 1,500 روپے کم ہوکر 355,700 روپے ہو گئی۔ اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 1,286 روپے کی کمی کے بعد 304,955 روپے پر آ گئی۔ دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونا 15 ڈالر سستا ہوکر فی اونس 3,330 ڈالر پر بند ہوا۔