پاکستان مسلم لیگ ن نے پنجاب میں الیکشن کی تیاریوں کا اعلان کردیا۔ وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ چاہے عام انتخابات ہوں یا صوبائی الیکشن، قیادت لیگی قائد نواز شریف ہی کریں گے۔
رانا ثناء اللہ نے کہا کہ الیکشن مہم کی قیادت نوازشریف کو کرنا پارٹی کی بہتر پرفارمنس کے لیے ضروری ہے۔
نوازشریف کو لاہور آنے کا مشورہ دیاہے تاہم واپسی کی تاریخ کا اعلان نوازشریف خود کریں گے۔
خیال رہے کہ مسلم لیگ نے مسلم لیگ ن نے اپنے قائد نوازشریف کی وطن واپسی کا متفقہ فیصلہ کرلیا ہے، جب کہ نائب صدر ن لیگ مریم نواز کی بھی وطن واپسی کا قوی امکان ہے۔
سابق وزیراعظم نواز شریف کی سزا کالعدم کرانے کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ میں فیصلہ چیلنج کیا جائے گا۔
پنجاب میں 9 ڈویژن می جلسے رکھے جائیں گے جبکہ رواں ماہ پارٹی انتخابات بھی کرائے جائیں گے اور پارٹی قیادت کے حوالے سے بھی اہم فیصلے کیے جائیں گے۔

