رہنما پاکستان تحریک انصاف اور سابق وفاقی وزیر اسد عمر نے تجویز دی ہے کہ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر بند کمرے میں براہِ راست ایک دوسرے سے بات چیت کر کے گلے شکوے دور کرلیں۔
نجی نیوز چینل کے پرگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے اس بات کا امکان بھی ظاہر کیا کہ ہوسکتا ہے آرمی چیف اور عمران خان تک درست باتیں نہ پہنچائی جارہی ہوں۔
وقت آگیا ہے کہ عمران خان اور جنرل عاصم منیر ایک کمرے میں بیٹھیں کوئی بھی نہ ہو ، دروازہ بند کر دیں :پی ٹی آئی رہنما اسد عمر ۔۔ ویسے دروازہ بند غیر ضروری نہیں؟؟ pic.twitter.com/gdA76achku
— Waseem Abbasi (@Wabbasi007) May 8, 2023
اسد عمر نے سیاستدانوں کی تنقید رد کرتے ہوئے کہا کہ ’آصف زرداری کو اس وقت ادارے کا بہت احساس ہورہا ہے جنہوں نے بطور صدر پاکستان ٹیلی ویژن پر کہا تھا کہ ہم آپ کی اینٹ سے اینٹ بجادیں گے، آپ ہوتے کون ہیں ہماری طرف دیکھنے والے‘۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ’اسی طرح شہباز شریف کے بھائی اور بھتیجی بھی حاضر سروس آرمی چیف کے بارے میں کیا کیا کہتے رہے ہیں، تو ان لوگوں کی باتیں تو چھوڑ دیں، ان کی باتیں سیاسی بیانات کے سوا کچھ نہیں‘۔

