عمران خان نے محسن نقوی کی تعیناتی کرنے پر الیکشن کمیشن کی جانبداری پر سوال اٹھا دیا

سابق وزیر اعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کہتے ہیں کہ محسن نقوی کی نگراں وزیر اعلیٰ تقرری نے الیکشن کمیشن کے جانبدار ہونے کاثبوت دیا۔
ااپنے خطاب کے دوران عمران خان نے کہا کہ جمہوریت کی بنیاد اخلاقیات پر رکھی جاتی ہے، جمہوریت ڈنڈے سے نہیں اخلاقیات سے چلتی ہے، ترقی یافتہ ممالک میں حکمران چھوٹی غلطی پر بھی استعفی ٰدے دیتے ہیں، بورس جونسن نے کورونا کے دوران پارٹی کرنے پر استعفٰی دے دیا۔
عمران خان نے کہا کہ نگران مقرر کرنے کا مقصد نیوٹرل امپائر کھڑا کرنا ہوتا ہے، نگران وزیراعظم اور وزیراعلیٰ صاف و شفاف الیکشن کرانےآتے ہیں۔
سابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا میں اپوزیشن کے دیئے گئے نام پر متفق ہوئے، اعظم خان ایک ایماندار اور باصلاحیت انسان ہیں۔
چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ ہم نے پنجاب میں نگراں وزیر اعلیٰ کے لیے جو نام دیئے وہ ایماندار لوگ تھے، محسن نقوی کی تعیناتی نے الیکشن کمیشن کے جانبدار ہونے کا ثبوت دیا۔