عمران خان کو دھمکی دینے پر ن لیگی رہنما گرفتار

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان دھمکی دینے پر مسلم لیگ (ن) کے رہنما رائے قمر کو پنجاب پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ نے کہا کہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کو سنگین دھمکیاں دینےپر پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سابق وائس چیئرمین ضلع حافظ آباد رائے قمر کے خلاف مقدمہ درج کرکے انہیں گرفتار کرلیا گیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پوسٹ کرتے ہوئے پرویز الہیٰ نے کہا کہ عمران خان کو دھمکیاں دینے والے کے خلاف بلاامتیاز قانونی کارروائی کی جائے گی۔