قانون سے بالاتر طبقہ ملک میں فسطائیت کی تاریخ رقم کررہا ہے: عمران خان

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ قانون سے بالاتر طبقہ ملک میں فسطائیت اور وحشت کی تاریخ رقم کررہا ہے، چوروں کو قبول کروانے کیلیے قانون اور بنیادی حقوق کی دھجیاں اڑائی جارہی ہیں۔ جمہور کے ووٹ کے حق کو غصب کرنے والوں کے ہاتھوں آئین کا قتل روکنے کیلیے میدانِ…
صحافیوں کے ساتھ ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک میں جاری بحران کا واحد حل فیصلے کیلیے جمہور سے رجوع ہے، عوام اپنے اختیار کو صاف شفاف طریقے سے منتخب نمائندوں کے ذریعے بروئے کار لاتے ہیں۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ حکومت کی جانب سے انتخاب کے انعقاد سے انکار دستور پر ننگے حملے کے مترادف ہے، محض شکست کے خوف اور اپنے مفادات کیلیے آئین سے انحراف کے نتائج تباہ کن ہوں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کی جانب سے انتخابات کے انعقاد سے انکار دستور پر ننگے حملے کے مترادف ہے، محض شکست کے خوف اور اپنے مفادات کیلیے آئین سے انحراف کے نتائج تباہ کن ہوں گے۔
عمران خان نے کا کہنا تھا کہ بےگناہ نوجوانوں کے اغوا اور ان پر عقوبت و تشدد کا سفاک سلسلہ جاری ہے، انتخاب میری یا تحریک انصاف کی نہیں، ملک و قوم کی ضرورت ہیں۔