قومی اسمبلی سے پنجاب اور پختونخوا میں الیکشن کیلئے فنڈ دینے کی تحریک پھر مسترد

قومی اسمبلی نے پنجاب اور خیبر پختونخوامیں انتخابات کیلئے فنڈزدینے کی تحریک پھر مسترد کردی۔
اسپیکر راجہ پرویزاشرف کی زیرصدارت قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا، جس میں وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑپنجاب اور خیبر پختونخوا میں انتخابات کیلئے فنڈز دینے کی تحریک پیش کی ، جس کو ایوان نے مسترد کر دیا۔
وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نےتحریک پیش کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ نے ایک بار پھر الیکشن کے لیے 21 ارب روپے جاری کرنے کا حکم دیا ہے، کیا یہ ایوان وفاقی حکومت کو پنجاب اور کے پی الیکشنز کےلیے 21 ارب کے فنڈز جاری کرنے کیلئے ایوان میں بل پیش کرنے کی اجازت دیتا ہے۔
وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کی تحریک کوپارلیمنٹ نے کثرت رائے سےمسترد کردیا۔