قومی اسمبلی سے27 ویں آئینی ترمیم بھی دو تہائی اکثریت سے منظور

27 ویں آئینی ترمیم کی قومی اسمبلی سے بھی دو تہائی اکثریت سے منظور کر لی گئی اپوزیشن نے واک آؤٹ کیا۔ قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر ایاز صادق کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ جس میں سینیٹ سے منظوری شدہ 27 ویں آئینی ترمیم مزید ترمیم شدہ مسودہ پیش کیا گیا۔ ترمیم کی تحریک پر پہلے رائے شماری مکمل کی… 27ویں ترمیم کےبل کی حتمی منظوری ڈویژن آف ہاؤس کے ذریعے گئی۔ اس سے قبل ایوان میں گھنٹیاں بجائی گئیں اور پارلیمنٹ ہاؤس کے دروازے بند کر دیے گئے۔  27 ویں آئینی ترمیم کے حق میں ووٹ دینے کے لیے ن لیگ کے قائد وسابق وزیراعظم نواز شریف بھی قومی اسمبلی میں آئے، جب کہ پی پی کے سینئر رہنما خورشید شاہ بیماری کے باوجود وہیل چیئر پر ووٹ دینے کے لیے ایوان آئے۔ نواز شریف نے خورشید شاہ کے پاس جا کر ان سے مصافحہ کیا اور ان کی مزاج پرسی کی۔