پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی)کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہاہے کہ پی ڈی ایم کا مستقبل نوشتہ دیوار ہے، قوم کو انتخابات کا بے صبری سے انتظار ہے۔
اپنے ایک بیان میں شاہ محمود قریشی نے کہاہے کہ حکمران یہ بوکھلاہٹ کا شکار ہیں،عمران خان کے خوف نے امپورٹڈ حکومت کی نیندیں حرام کردی ہیں۔
شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے قومی اسمبلی سے سپیکر اور ڈپٹی سپیکر ہمارا سامنا کرنے سے پہلے ہی فرارہیں۔
رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ پی ڈی ایم کا مستقبل نوشتہ دیوار ہے، قوم کو انتخابات کا بے صبری سے انتظار ہے۔

