عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ لال حویلی پر قبضے کا خواب دیکھنے والے رسوا ہونگے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں شیخ رشید نے کہا ہے کہ اس ملک کودہشت گردی سے زیادہ اس حکومت نے نقصان پہنچایا ہے، لال حویلی پرقبضے کاخواب دیکھنے والےذلیل اور رسوا ہونگے اور ہم انکا مقابلہ کریں گے فتح حق کی ہوگی۔
شیخ رشید کا کہنا ہے کہ پاکستان کی کرنسی رل گئی۔ ڈالر270کا ہوگیا۔ پیٹرول کی قیمتیں بھی بڑھیں گی۔ انکامسئلہ غریب کوریلیف نہیں تکلیف دینا ہے اور اپنے کیس ختم کرانا ہے۔
سربراہ عوامی مسلم لیگ نے کہا ہے کہ 10فروری تک IMF سےامداد کی شرائط طے ہونگی۔ قوم پیٹ پر پتھرباندھ لے گی قومی خودمختاری پرسودا نہیں کرے گی۔ ادارےاوراثاثےجان سےزیادہ عزیز ہیں۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ IMF کے ذبح خانوں میں ڈالنے کی شرائط بتائی جائیں۔ معاشی سیاسی دہشت گرد اور قبضہ گروپ لوگوں کی بوٹیاں نوچ رہےہیں 90 دن میں الیکشن نہ ہوئے تو سڑکوں پر فیصلہ ہوگا۔
پاکستان کی کرنسی رل گئی۔ڈالر270کا ہوگیا۔پیٹرول کی قیمتیں بھی بڑھیں گی۔انکامسئلہ غریب کوریلیف نہیں تکلیف دینا ہےاور اپنے کیس ختم کراناہےاس ملک کودہشت گردی سےزیادہ اس حکومت نےنقصان پہنچایا ہےلال حویلی پرقبضےکاخواب دیکھنےوالےذلیل اوررسوا ہونگےاورہم انکا مقابلہ کریں گےفتح حق کی ہوگی
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) January 28, 2023

