لاہور میں چینی کی قلت بدستور جاری ہے، گنجان آباد علاقوں میں فروخت بند ہونے سے شہری ایک کلو چینی کے لیے بھی پریشان ہیں۔ دکانوں کے باہر تو سرکاری نرخ نامے آویزاں ہیں مگر اندر چینی دستیاب نہیں۔ ضلعی انتظامیہ کی سپلائی میں مبینہ بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے، ہول سیل ڈیلرز من پسند افراد کو چینی فراہم کر رہے ہیں جبکہ چھوٹے دکاندار محروم ہیں۔ علامہ اقبال ٹاؤن، اچھرہ اور شادمان سمیت کئی علاقوں میں چینی غائب ہے، اور شہری مہنگائی کے ساتھ قلت سے بھی شدید متاثر ہو رہے ہیں۔

