لسانیت اور نفرت کی سیاست کے خلاف تحریک انصاف ہی کھڑی ہے: فواد چوہدری

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ دہشت گردی، لسانیت اور نفرت کی سیاست کے خلاف تحریک انصاف ہی کھڑی ہے.
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ کراچی، حیدر آباد اور دادو کے غیور شہری آج امن ترقی اور خوشحالی کیلئے بلے پر ٹھپہ لگائیں گے۔
فواد چوہدری نے کہا کہ انشاء اللہٰ سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں شاندار جیت تحریک انصاف کی کامیابیوں میں ایک اور اضافہ ہو گی۔
رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ دہشت گردی ، لسانیت اور نفرت کی سیاست کے خلاف تحریک انصاف ہی کھڑی ہے۔

کرانی، حیدر آباد اور دادو کے غیور شہری آج امن ترقی اور خوشحالی کیلئے #بلے_پہ_ٹھپہ لگائیں گے، انشاللہٰ سندہ بلدیاتی انتخابات کے اس دوسرے مرحلے میں شاندار جیت تحریک انصاف کی کامیابیوں میں ایک اور آضافہ ہو گی، دھشت گردی ، لسانیت اور نفرت کی سیاست کے خلاف تحریک انصاف ہی کھڑی ہے
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) January 15, 2023