وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کادورہ متحدہ عر ب امارات، یو اے ای وزارت داخلہ آمد پر وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا پرتپاک استقبال، گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ وزیرداخلہ محسن نقوی کا یو اے ای کی وزارت داخلہ کے اعلی حکام سے تعارف کرایا گیا،ملاقات میں پاکستانی شہریوں کو درپیش یو اے ای ویزا کے ایشو پر تبادلہ خیال… سمگلنگ اور غیر قانونی امیگریشن کی روک تھام کیلئے اشتراک کار بڑھانے اور ٹیکنالوجی کے تبادلے پر بھی گفتگو کی۔ تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا، دونوں وزرائے داخلہ نے مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ علاقائی صورتحال اور خطے میں پائیدار امن کے حوالے سے بھی بات چیت کی گئی، سکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے جدید ٹیکنالوجی خصوصا آرٹیفشل انٹیلیجنس سے استفادہ کرنے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔ یو اے ای کے وزیر داخلہ کی اس ضمن میں ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرا دی۔ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ یو اے ای کے ساتھ برادرانہ تعلقات ہر پاکستانی کے لئے اثاثہ ہے،سکیورٹی سمیت دوطرفہ تعاون کے ہر شعبے میں تعاون کو مزید وسعت دینا چاہتے ہیں۔ چاہتے کہ پاکستانی شہری آسانی سے یو اے ای آسکیں، ویزا پالیسی میں آسانی سے شہریوں کو بہت ریلیف ملے گا۔ وزارت داخلہ کے حکام نے وزیر داخلہ محسن نقوی کو مانیٹرنگ آپریشنز روم کے بارے بریفنگ دی۔ وزیرداخلہ محسن نقوی کا پولیس مانیٹرنگ کے جدید ترین نظام میں گہری دلچسپی کا اظہار، پولیسنگ سسٹم کو سراہا۔

