مریم نواز عمرہ ادائیگی کے بعد وطن واپس پہنچ گئیں

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز عمرے کی ادائیگی کے بعد وطن واپس پہنچ گئیں۔
مریم نواز کے ہمراہ دیگر اہل خانہ بھی وطن واپس پہنچ گئے، مریم 12 اپریل کو لاہور سے جدہ روانہ ہوئی تھیں۔
مریم نواز نے رمضان المبارک کا آخری عشرہ اپنے والد نواز شریف و دیگر اہل خانہ کے ساتھ حرمین شریفین میں گزارا۔
مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز کا وطن واپس پہنچنے پر لاہور ائیرپورٹ پر لیگی کارکنوں کی جانب سے استقبال کیا گیا ،کارکنوں نے پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں اور نعرے لگائے۔
اس موقع پر مختصرگفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ ‘ اللہ تعالیٰ ملک کو سلامت رکھے’۔