ملک بھر میں بارشوں اور سیلاب سے مزید 5 افراد جاں بحق ہو گئے۔
گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں سندھ میں ایک اور بلوچستان میں 4 ہلاکتیں ہوئیں، ملک بھر میں سیلاب سے اموات کی تعداد ایک ہزار 396 ہو گئی ۔
گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 6 بچے بھی زخمی ہوئے۔ این ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق بلوچستان میں اب تک 268 اور پنجاب میں 191 افراد سیلاب سے لقمہ اجل بنے۔
گلگت بلتستان میں اب تک 22 آزاد کشمیر میں 44 افراد جاں بحق ہوئے۔ خیبر پختونخوا میں جاں بحق افراد کی تعداد293 ہے۔
ملک بھر میں بارشوں اور سیلاب کے باعث زخمیوں کی تعداد 12 ہزار 728 ہے ہے۔ ملک بھر میں 3 کروڑ 30 لاکھ سے زائد افراد بارشوں سے متاثر ہوئے۔

