ملک کے مختلف حصوں میں زلزلے کے جھٹکے

اسلام آباد سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ لاہور، اسلام آباد، پشاور، مردان، کوہاٹ، لوئر دیر اور چترال سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکوں سے زمین لرز اٹھی۔ زلزلے کے باعث لوگ خوفزدہ ہو کر کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے۔ تاحال زلزلے کی شدت اور مرکز سے متعلق سرکاری طور پر معلومات سامنے نہیں آئیں تاہم متعدد شہروں میں واضح جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلے کے باعث کسی جانی یا مالی نقصان کی فوری اطلاعات موصول نہیں ہوئیں۔