منچھر جھیل میں پانی کی سطح خطرناک حد تک بلند

منچھر جھیل میں پانی کی سطح خطرناک حد تک بلند ہوگئی، بند میں شگاف پڑنے سے درجنوں مچھیرے پھنس گئے جو سیلابی پانی پی کر گزارا کررہے ہیں۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق منچھر جھیل میں کٹ لگائے جانے کے بعد بھی پانی کی سطح کم نہیں ہورہی اور اب یہ خطرناک حد تک پہنچ چکی ہے۔
جھیل کی سطح بلند ہونے سے آر ڈی 52 اور زیرو پوائنٹ پر شگاف پڑے جس کے باعث بوبک میں ماہی گیر اور درجنوں افراد پھنس گئے ہیں۔ انڈس ہائی وے ٹنڈو شہبازی ریلوے پھاٹک پر بھی کئی لوگ پھنسے ہوئے ہیں۔
منچھر جھیل بند کے قریب پھنسنے والے ماہی گیروں بچاؤ بند کر بیٹھ کر کسی کی مدد یا معجزے کا انتظار کررہے ہیں، جس کے پاس کھانے پینے کی اشیاء ختم ہو گئیں ہیں جبکہ وہ پینے کیلیے سیلابی پانی استعمال کررہے ہیں۔