نواز شریف کی وطن واپسی سے متعلق شیخ رشید کی نئی پیشگوئی

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد نے پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف کی وطن واپسی سے متعلق نئی پیش گوئی کی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں شیخ رشید نے کہا ہے کہ نوازشریف پاکستان نہیں آئیں گے لندن واپس جائیں گے کیونکہ شہبازشریف انکی خواہشیں پوری نہیں کرسکا۔
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ کا کہنا ہے کہ  نااہل لوگ قانون سازی کر رہے ہیں وزیر اعظم نے 10 توڑے آٹے کی دکان کھول رکھی ہے غریب کے پاس کفن دفن کے پیسے نہیںIMF کی سوئی UAE کے ایک ارب ڈالر پراٹکی ہوئی ہے، امید ہے محمد بن سلمان بھی ان کو سمجھائے گا کہ بندے کے پتر بنو انتظار کی گھڑیاں ختم ہونے کو ہیں۔

آئین اورقانون کاشکنجہ انتہائی گہرا اورسخت ہوتا ہےسپریم کورٹ نے8رکنی لارجربینچ کی خواہش بھی پوری کردی ہے۔آئین اورقانون کی بالادستی کےآخری پانچ اورزکا میچ جمعہ سےشروع ہورہاہے12روز سےکابینہ ہرروز ایسےبیٹھ رہی ہےجیسے داتا دربارمیں نیازبانٹی جارہی ہے۔ہر کام کےلیےپیسےہیں سوائےالیکشن کے
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) April 13, 2023
انہوں نے کہا ہے کہ آئین اور قانون کا شکنجہ انتہائی گہرا اورسخت ہوتا ہے، سپریم کورٹ نے8 رکنی لارجر بینچ کی خواہش بھی پوری کردی ہے۔ آئین اور قانون کی بالادستی کے آخری پانچ اورز کا میچ جمعہ سے شروع ہو رہا ہے، 12 روز سے کابینہ ہرروز ایسے بیٹھ رہی ہے، جیسے داتا دربار میں نیاز بانٹی جارہی ہے۔ ہر کام کے لیے پیسے ہیں سوائے الیکشن کے۔
شیخ ریشد کا مزید کا کہنا ہے کہ عدالتی حکم عدولی ہوچکی نافرمانی اور توہین عدالت کاعندیہ دے دیا گیا جس کے ریڈار میں شہبازشریف اور کابینہ آسکتے ہیں۔ جسٹس اعجاز افضل نے والیم 10 کے ٹکر چلا دیے ہیں۔ والیم 10 کی گلی کوچے میں لوٹ سیل لگنے والی ہے۔