نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا آرڈن نے اقتدار چھوڑنے کا اعلان کر دیا ہے، وہ اگلے ماہ وزارت عظمی کی ذمہ داریاں چھوڑ دیں گی۔
عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق نیوزی لینڈ کی وزیراعظم 7 فروری تک اپنے فرائض سرانجام دیں گی، اقتدار چھوڑنے کے اعلان کے ساتھ انہوں نے کہا کہ دوبارہ الیکشن لڑنےکا کوئی ارادہ نہیں ہے۔
جیسنڈا آرڈرن کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کا عہدہ سنبھالنا ایک بڑی ذمہ داری تھی، لیکن اب وہ سمجھتی ہیں کہ ان میں وہ انرجی باقی نہیں رہی کہ وزیراعظم کے منصب کے ساتھ انصاف کرسکیں۔
واضح رہے نیوزی لینڈ میں عام انتخابات رواں سال اکتوبرمیں ہوں گے۔

