میٹا کے میسجنگ پلیٹ فارم واٹس ایپ پر ایک نئی وائس میل اسٹائل فیچر پر کام کر رہا ہے جو صارفین کو یہ سہولت دے گا کہ اگر کال کا جواب نہ دیا جائے تو وہ وائس میسج بھیج سکیں، جس کے لیے انٹرفیس میں وائس میل کا شارٹ کٹ شامل کیا جائے گا۔ یہ وائس میل اسٹائل فیچر فی الحال منتخب اینڈرائیڈ بیٹا صارفین (ورژن 2.25.23.21) کے لیے دستیاب ہے، جس کا مقصد کال اسکرین سے براہِ راست فالو اپ کا ایک آسان طریقہ فراہم کرنا ہے۔ فیچر کا جائزہ جب واٹس ایپ پر وائس کال کا جواب نہ دیا جائے، تو صارفین کے سامنے تین آپشنز آئیں گے: دوبارہ کال کریں، منسوخ کریں، اور نیا وائس میسج ریکارڈ کرنے کا شارٹ کٹ۔ یہ شارٹ کٹ چیٹ ونڈو میں بھی دستیاب ہوگا، جس سے صارفین بغیر اسکرین سوائپ کیے وائس میسج بھیج سکیں گے۔ ریکارڈ کیا گیا میسج فوراً چیٹ تھریڈ میں بھیج دیا جائے گا۔اور مسڈ کال کی اطلاع کے ساتھ دکھایا جائے گا۔ یہ فیچر روایتی وائس میل کو نقل کرتا ہے لیکن واٹس ایپ کے چیٹ انٹرفیس میں بہترین طور پر ضم ہو گیا ہے، جس سے سہولت اور فوری رابطہ ممکن ہوتا ہے۔ یہ فیچر اس وقت اینڈرائیڈ بیٹا صارفین کے لیے ٹیسٹنگ کے مرحلے میں ہے اور ابھی عالمی سطح پر لانچ نہیں ہوا۔ واٹس ایپ نے اس وائس میل اسٹائل فیچر کی سرکاری ریلیز کی تاریخ کا اعلان بھی نہیں کیا۔ لیکن گزشتہ رجحانات کے مطابق بیٹا صارفین کی مثبت رائے کے بعد یہ وسیع پیمانے پر متعارف کرایا جا سکتا ہے۔ واٹس ایپ مسلسل نئے فیچرز پر کام کر رہا ہے تاکہ صارفین کے لیے رابطہ مزید آسان اور سہل بنایا جا سکے۔ یہ فیچر ایپ میں ایک کامیاب اضافہ ثابت ہوگا۔اس سے قبل، واٹس ایپ میں غلطی سے حذف کیے گئے پیغام کو واپس کرنے کی ایک فیچر تھی۔ جسے بہت سے صارفین طویل عرصے تک یاد کر رہے تھے۔ پیغام حذف کرتے وقت، صارفین کو ‘Delete for Me’ اور ‘Delete for Everyone’ کے آپشن کے ساتھ ایک پرامپٹ دکھائی دیتا ہے۔ اگر صارف ‘Delete for Me’ آپشن پر ٹیپ کریں، تو واٹس ایپ پیغام کو صرف بھیجنے والے کے چیٹ سے ہٹا دیتا ہے؛ تاہم یہ وصول کنندہ کے فون پر برقرار رہتا ہے۔ اگر صارف اس مدت کے دوران انڈو بٹن پر ٹیپ کرنا بھول جائے، تو یہ غائب ہو جاتا ہے اور پیغام کو واپس کرنے کا کوئی آپشن باقی نہیں رہتا۔

