ورلڈکپ: مائیکل وان نے ایونٹ کیلئے فیورٹ چار ٹیموں کے نام بتا دیے

سابق انگلش کپتان مائیکل وان نے آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 کی 4 فیورٹ ٹیموں کے نام بتا دیے۔ ٹوئٹر ( ایکس ) پر ٹوئٹ جاری کرتے ہوئے مائیکل وان نے اپنی 4 سیمی فائنلسٹ ٹیموں میں پاکستان کو بھی شامل کیا ہے۔ ایکس پر جاری پیغام میں مائیکل وان نے لکھا کہ اس ہفتے ورلڈکپ کےآغاز کا بےصبری سے انتظارہے ، پاکستان، انڈیا،جنوبی افریقا اور انگلینڈ میری سیمی فائنلسٹ ٹیمز ہیں۔ واضح رہے کہ آئی سی سی ورلڈکپ کا آغاز 5 اکتوبر سے بھارت میں شروع ہونے جا رہا ہے جو 19 نومبر تک بھرپور رعنائیوں کے ساتھ جاری رہے گا۔