وزیراعظم شہباز شریف ایک بار بھر کورونا وائرس کا شکار ہو گئے ہیں۔
وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے وزیراعظم شہباز شریف کے کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کی تصدیق کی۔
ٹوئٹر پر جاری بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ 2 روز سے طبیعت ناساز تھی، ڈاکٹر کے مشورے سے آج کورونا ٹیسٹ کروایا گیا، عوام اور کارکنان سے وزیراعظم کی جلد صحت یابی کی دعا کی اپیل ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف کورونا پازیٹو ہوگئے ہیں۔ دو روز سے طبیعت ناساز تھی۔ ڈاکٹر کے مشورے سے آج کرونا ٹیسٹ کروایا گیا عوام اور کارکنان سے وزیراعظم کی جلد صحت یابی کی دعا کی اپیل ہے۔
— Marriyum Aurangzeb (@Marriyum_A) November 15, 2022

