وزیراعظم شہباز شریف سترہویں ای سی او سربراہ اجلاس میں شرکت کے لیے دو روزہ دورے پر آذربائیجان روانہ ہوگئے ہیں۔ نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار ،وزیر اطلاعات عطاءتارڑ اور معاون خصوصی طارق فاطمی بھی ہمراہ ہیں۔ دفترخارجہ کے مطابق دو روزہ ای سی او اجلاس آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں آج سے شروع ہوگا،وزیر اعظم شہباز شریف اپنے خطاب میں اہم علاقائی و عالمی چیلنجز پر پاکستان کا مؤقف پیش کریں گے۔ شہباز شریف رکن ممالک کے درمیان تجارتی، ٹرانسپورٹ رابطوں اور توانائی کے شعبے میں تعاون پر بات کریں گے،وزیر اعظم دیگر ای سی او ممالک کے رہنماؤں سے دوطرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے۔

