پولینڈ کے ٹانگ سے محروم فٹبالر مارسن اولیکسی نے ایک ناقابل یقین گول کیا تو دیکھنے والے حیرت کا شکار ہوگئے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق پولینڈ میں منعقدہ ایمپیوٹی فٹبال لیگ کے فائنل میں معذور فٹبالر مارسن اولیکسی نے شاندارگول کرکے 4-0 سے مقابلہ اپنے نام کرلیا۔
پولینڈ میں منعقدہ ایمپیوٹی فٹبال لیگ کے فائنل سے ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی خوب وائرل ہو رہی ہے۔
اس ویڈیو میں مارسن اولیکسی انتہائی شاندار طریقے سے توازن اور تکنیک کا مظاہرہ کرتے ہوئے بائیسکل کک لگا کر گول کرتے ہیں تو گول کیپر بھی گول ہونے پر حیران رہ جاتا ہے۔
??? ?????? 2⃣0⃣2⃣2⃣ ⚽?CO ZA STRZAŁ ? CO ZA BOMBA ?Trafienie Marcina Oleksego z ostatniego turnieju możemy oglądać godzinami ❗To jest właśnie PZU Amp Futbol Ekstraklasa ? pic.twitter.com/P65gUCeoJT
— Amp Futbol Polska (@AmpFutbolPolska) November 7, 2022

