ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: امریکا کے خلاف پاکستان کی بیٹنگ کا آغاز

آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں امریکا کے خلاف میچ میں پاکستان نے بیٹنگ کا آغاز کر دیا ہے، جب کہ امریکی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ کولمبو میں کھیلے جا رہے میچ میں امریکی کپتان نے ٹاس جیتنے کے بعد پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ پاکستان کی جانب سے اننگز کا آغاز اوپنرز نے کیا۔ اس میچ کے لیے پاکستان ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے، عثمان طارق کو سلمان مرزا کی جگہ پلیئنگ الیون میں شامل کیا گیا ہے۔ پاکستان کی پلیئنگ الیون میں صاحبزادہ فرحان، صائم ایوب، بابر اعظم، سلمان آغا، عثمان خان، شاداب خان، محمد نواز، فہیم اشرف، شاہین آفریدی، عثمان طارق اور ابرار احمد شامل ہیں۔ واضح رہے کہ پاکستان نے اپنے پہلے میچ میں نیدرلینڈز کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد تین وکٹوں سے شکست دی تھی، جبکہ امریکا کو اپنے ابتدائی میچ میں بھارت کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔