پاکستان سٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان، ہنڈریڈ انڈیکس میں 752 پوائنٹس بڑھ گیا

کاروباری دن کے دوران پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان دیکھنے میں آیا۔ جس کے نتیجے میں ہنڈریڈ انڈیکس میں 752 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ سرمایہ کاری کے مواقع میں اضافہ اور مارکیٹ کے اعتماد میں بہتری کے باعث یہ اضافہ ممکن ہوا ہے۔ پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ہنڈریڈانڈیکس میں 752پوائنٹس کے اضافے کے بعدہنڈریڈانڈیکس 1لاکھ 49ہزار 987کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔