پشاور: سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر لطیف آفریدی قاتلانہ حملے میں جاں بحق

پشاور میں فائرنگ سے سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر عبد الطیف آفریدی جاں بحق ہو گئے۔
پشاور ہائیکورٹ بار میں سینئر وکیل عبدالطیف آفریدی کو فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا۔ سپریم کورٹ بار ایسو سی ایشن کے سابق صدرلطیف آفریدی کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ جاںبر نہ ہو سکے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق لیڈی ریڈنگ اسپتال انتظامیہ نے لطیف آفریدی کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کردی ہے۔
پولیس کے مطابق عبدالطیف آفریدی کو 6 گولیاں لگیں اور ان پر فائرنگ کرنے والے شخص کو موقع پر ہی گرفتار کرلیا گیا ہے۔
واضح ر ہےکہ معروف قانون دان لطیف آفریدی سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر بھی رہ چکے تھے۔